اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مشہد کی میڈیکل یونیورسٹی کے عہدہ دار ڈاکٹر ’’ابو الفضل خواجوی راد‘‘ نے اس شہر میں منعقدہ ڈاکٹروں کی عالمی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے مشہد کی میڈیکل یونیورسٹی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: مشہد کی میڈیکل یونیورسٹی ایران کی پانچ بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جس کے زیر نظر پانچ کالج اور ۱۷ اسپیشل اور جنرل ہسپتال ہیں۔
انہوں نے اس یونیورسٹی کے غیر ملکی یونیورسٹیوں سے روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس وقت مشہد کی میڈیکل یونیورسٹی میں ۲۰۰ غیر ملکی اسٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں جبکہ اس یونیورسٹی میں اس سے بھی زیادہ غیر ملکی طلبا کو قبول کرنے کی توانائی پائی جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے اس کانفرنس میں ۳۰۰ ڈاکٹروں نے شرکت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲